Breaking news

WELCOME TO AYUB SPEAK URDU NEWS WEBSITE

عمران خان کی بنی گالہ زرعی زمین نیلام

 عمران خان کی بنی گالہ زرعی زمین نیلام

(ایوب اسپیک ___ اسلام آباد )

،12 August 2025




پاکستان تحریک انصاف کے

بانی عمران خان، اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں جائیدادوں کی نیلامی کا عمل شروع ہو گیا ہے


پیر کے روز بنی گالہ کے علاقے موہڑہ نور میں موجود 405 کنال زرعی اراضی نیلام کر دی گئی ہے یہ زمین فی کنال 34 لاکھ 20 ہزار روپے میں نیلام ہوئی نیلامی اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ عزیر علی خان اور دیگر کمیٹی ممبران کی موجودگی میں نیلامی ہوئی


نیلامی کی اہم تفصیلات


نیلام ہونے والی زمین 405 کنال زرعی اراضی پر مشتمل ہے

اور یہ زمین (موہڑہ نور، بنی گالہ) کی ہے


فی کنال 34 لاکھ 20 ہزار میں نیلام ہوئی

34,20,000 روپے


نیلامی کا وقت: صبح 11 بجے مقرر، مگر آکشن کمیٹی تقریباً 5:39 پر پہنچی۔


کچھ جائیدادوں جیسے کلب روڈ کا 16 کنال موٹل کے پلاٹ اور دو سواڑتالیس کنال زرعی زمین کی بولی میں کسی نے حصہ نہیں لیا


افواہیں اور وضاحت


نیلامی کا اشتہار آنے کے بعد یہ افواہیں پھیل گئیں کہ عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ بھی بیچی جا رہی ہے لیکن انتظامیہ نے واضح کر دیا کہ رہائش گاہ نیلام نہیں ہو رہی صرف زرعی زمین فروخت کی جا رہی ہے


عمران خان کی مشکلات بڑھتے جا رہی ہے

یہ نیلامی القادر ٹرسٹ کیس میں قانونی کارروائی کا حصہ ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیب اور عدالتیں مالی اثاثوں کی ضبطگی اور فروخت کے معاملے پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں

سیاسی طور پر، عمران خان کے حامی اس کو انتقامی کارروائی کہہ رہے ہیں، جبکہ مخالفین کے لیے یہ احتساب کا عمل ہے


سورس

اردو پوائنٹ 

Post a Comment

0 Comments