خواتین کیلئے مفت ہنر اور روزگار کا شاندار موقع
(ایوب اسپیک، اسلام آباد)
تفصیلات کے مطابق، بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے پاکستان بھر کی خواتین کو ایک شاندار موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ بالکل مفت مختلف ہنر سیکھ کر خود کو قابل بنا سکیں، اپنی زندگی سنوار سکیں اور اپنے گھر کا سہارا بن سکیں
ٹریننگ کا دورانیہ تین سے چھ ماہ ہوگا۔ اس دوران خواتین کو نہ صرف مفت تربیت ملے گی بلکہ ہر مہینے وظیفہ بھی دیا جائے گا کورس مکمل کرنے پر گریجویشن بونس، سرٹیفکیٹ اور اسی شعبے میں روزگار یا کاروبار کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا
یہ ایک بہترین موقع ہے ہر اُس خاتون کے لیے جو ہنر سیکھ کر اپنے لیے کچھ کرنا چاہتی ہے اس پروگرام میں ہوٹل مینجمنٹ، آئی ٹی اور ڈیجیٹل اسکلز، ہیلتھ، کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز اور فیشن و ٹیکسٹائل جیسے جدید اور عملی شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ یہ تمام کورسز صنعتی ضروریات اور عالمی معیار کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں
پروگرام میں صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق خاندان کا ایک فرد شامل ہو سکتا ہے، اور رجسٹریشن کے بعد ان کا BISP وظیفہ اور دیگر سہولتیں جاری رہیں گی
یہ منصوبہ صرف ایک تربیتی کورس نہیں بلکہ خواتین کو باعزت روزگار اور معاشی خودمختاری دینے کا اہم قدم ہے۔ اگر خواتین کو ایسے مواقع مستقل بنیادوں پر ملتے رہیں تو نہ صرف گھریلو حالات بہتر ہوں گے بلکہ ملکی معیشت بھی مضبوط ہوگی۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کی معیشت میں شمولیت نے ترقی کو نئی طاقت دی ہے، اور پاکستان بھی اسی سمت بڑھ سکتا ہے
پاکستان زندہ باد ❤️ 🇵🇰
سورس: سٹی 42 نیوز
11
اگست
2025
0 Comments
For more information comment