Breaking news

WELCOME TO AYUB SPEAK URDU NEWS WEBSITE

سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا

سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد آ گیا ہے 



وفد میں 40 سے 50 شرکاء شامل ہیں، سعودی عرب کی

 طرف سے پاکستان میں 10 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ

 کاری کی توقع  موجود ہیں 


تفصیلات ( ایوب اسپک ) اسلام آباد پاکستان 
                    
                سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے سرمایہ

 کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا، ہے  وزیر

 اعظم شہباز شریف نے سعودی وفد کے دورہ پاکستان کے

 انتظامات کے لیے 16 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے

 رکھی ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی میں مختلف وزارتوں کی

 نمایندگی موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفدکی قیادت

 سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، وزیر تحارت

 جام کمال نے ڈاکٹر مصدق ملک کے ہمراہ ہوائی اڈے ہر وفد

 کا استقبال کیا، ننھے بچوں نے مہمانوں کو بھولوں کے

 گلدستے پیش کیے، اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید

 المالکی بھی سفارت خانہ کے حکام کے ہمراہ ائیرپورٹ پر

 موجود تھے۔

 موصول اطلاع کے مطابق سعودی اعلیٰ سطح کے وفد میں 40 سے 50

لوگ شامل ہیں 

وفد پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک ہوگا، پاک سعودی سرمایہ کاری کا ابتدائی سیشن پیر کو صبح 8 بجے شروع ہوگا، جو پاکستانی حکام ہیں  وہ سعودی وفد کو متوقع سرمایہ کاری شعبوں پر بریفنگ دیں گے، سعودی نائب وزیر سرمایہ کاری پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کے ابتدائی سیشن سے خطاب کریں گے، پاکستانی وزیر تجارت بھی ابتدائی سیشن کے اختتام پر سے خطاب کریں گے، اس کے علاوہ دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی شیڈیول ہیں۔

Post a Comment

0 Comments